?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی صحت اور طبی حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے علاج کے لیے ضروری سہولیات کی کمی کے باعث زخمی فلسطینیوں کی شہادت کا اعلان کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کے اسپتال مزید مریضوں اور زخمیوں کو قبول کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی غزہ والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ طبی سہولیات کی کمی کے باعث صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں خاص طور پر غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع اسپتالوں میں بہت سے زخمی لوگ دم توڑ چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر اس پٹی کے صحت اور طبی نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز غزہ کی وزارت صحت نے صیہونیوں کے ہاتھوں 231 فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9488 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکا ہے؟ بین الاقوامی کی زبانی
اس وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شہداء میں 3900 بچے اور 2500 خواتین شامل ہیں، تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ہوئی بلکہ وہ ابھی بھی صیہونیوں کو ہی مظلوم دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے
اگست
جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی صدر عبداللطیف الرشید نے کرد روداو چینل کو انٹرویو دیتے
جنوری
صہیونی متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے عاجز
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ متحدہ
فروری
عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان
اکتوبر
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ
مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا
?️ 18 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
اپریل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا او آئی سی سے بڑا مطالبہ
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
مارچ
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر