?️
سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور طوفان الاقصی کے دوران صیہونیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جہاں اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص رہائشی مکانات اور مصروف محلوں کے خلاف اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی اپنے دفاع میں تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے، ان حملوں میں غزہ میں واقع الشاطئ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا نیز صیہونی جنگی جہازوں نے دیر البلح میں رہائشی مکانات پر بھی بمباری کی۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی بمباری سے تباہ شدہ مکانات کے نیچے لاشوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیارےغزہ کی پٹی میں ہر چیز کو نشانہ بناتے ہیں،اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں پر بھی بمباری کی جبکہ صیہونی جنگی کشتیاں بھی ابوحصیرہ کے علاقے پر حملے کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟
المیادین چینل کے صحافی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال انتہائی خوفناک ہے،دوسری جانب ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے معاملے کے حوالے سے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی
?️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک
نومبر
بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین
ستمبر
کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آفاق احمد
?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا
اپریل
بھارت امن قائم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا: معید یوسف
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلائی گئی
نومبر
پاک فوج کا بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان میزائل کا تجربہ
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے آج
مئی
یورپ میں خواتین کی آواز کیوں نہیں سنی جاتی؟
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: خواتین کے قتل کے بحران نے فرانس، جرمنی اور انگلینڈ
ستمبر
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین
مئی