?️
سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے غزہ پٹی میں موجود اپنے 10 نامہ نگاروں کے مستقبل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادارے نے زور دے کر کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک، ان نامہ نگاروں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود خطے سے خبریں اور ویڈیوز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان نامہ نگاروں کی بھوک سے موت کا خطرہ ہر لمحہ موجود ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1944 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے اپنی تاریخ میں ایسا غیرمعمولی بیان جاری کیا ہے۔
اے ایف پی نے واضح کیا کہ یہ نامہ نگار غزہ پٹی میں باقی رہ جانے والے چند منتخب رپورٹرز میں شامل ہیں، جو فی الوقت خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
ادارے کے فوٹوگرافر بشار، جو 2010 سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان میں کام کرنے کی اب کوئی طاقت نہیں رہی۔ ان کا جسم کمزور ہو چکا ہے، اور وہ مزید سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے۔
جنوبی غزہ پٹی میں تعینات ایک اور نامہ نگار احلام نے تصدیق کی کہ وہاں نہ تو پانی دستیاب ہے اور نہ ہی خوراک۔
اپنے بیان کے اختتام پر، فرانسیس خبررساں ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے کسی بھی نامہ نگار کو اس سے قبل جنگ کے انتہائی خطرناک علاقوں میں بھوک سے موت کے خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
علی اف پھر آذربائیجان کے صدر بنے
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:الہام علی اف نے 93.9 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخاب
فروری
بین الاقوامی مارکیٹ سے 5۔2 ڈالر ملے ہیں
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے
مارچ
پاکستان کو کھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جون
پنجاب کی 35 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے: ڈاکٹر یاسمین
?️ 17 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اگست
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑا اعلان، مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا
?️ 10 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی
ستمبر
اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
مارچ
بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور
جنوری
لاہور: سلیمان شہباز کی دو مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
?️ 23 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی دو مختلف عدالتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے
دسمبر