?️
سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں چھ ہفتے کی جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل کے اراکین میں تقسیم کیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی حمایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
ان ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی مسودہ قرارداد میں تمام فریقین کے معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں زیر حراست تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس خبر کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی اور یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب 20 فروری 2024 بروز منگل کو ہونے والی ایک میٹنگ میں امریکہ نے الجزائر کی طرف سے پیش کردہ ایک مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا، جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال
اس قرارداد کو 15 رکنی سلامتی کونسل کے 13 مثبت ووٹ ملے تاہم امریکہ نے اس کی مخالفت کی جس کی وجہ سے اسے منظور نہیں کیا گیا اور اسے ویٹو کر دیا گیا نیز سلامتی کونسل کے ایک اور رکن انگلینڈ نے بھی اس ووٹنگ سے پرہیز کیا۔
یاد رہے کہ یہ تیسرا موقع تھا جب غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کیا۔


مشہور خبریں۔
نیا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا:برطانوی وزیر اعظم
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب
جنوری
ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
?️ 19 جولائی 2021سندھ (سچ خبریں) ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو نے ان کے
جولائی
پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم
?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی
نومبر
عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ
?️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین
مارچ
اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا عالمی جریدے
ستمبر
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ کو انتباہ
?️ 11 اکتوبر 2025ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ
اکتوبر
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار برطانوی ویب سائٹ مڈل
اکتوبر