🗓️
سچ خبریں: مزاحمتی گروہ غزہ میں صیہونیوں کو ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاع دے رہے ہیں جب کہ فوج کے ترجمان نے صرف 3 ہلاک اور 4 زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے کل دن اور رات ہونے والی صیہونی جارحیت کا اس قدر مقابلہ کیا ہے کہ صیہونی فوجی دستوں کو وسیع نقصان پہنچا ہے، کل سب سے شدید جھڑپیں غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلح کے شمال مشرق میں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟
مزاحمتی قوتوں نے البریج کیمپ کے مشرق میں اور غزہ شہر کے شمال میں واقع النصر اور شیخ رضوان محلوں میں بھی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی اور ان علاقوں میں اسرائیلی فوج کو شدید ضربیں لگانے میں کامیابی حاصل کی۔
اس سلسلے میں القسام بٹالین نے اطلاع دی ہے کہ ان کی فورسز نے خان یونس شہر کے شمال میں دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور ایک ٹینک پر شواز مارٹر اور یاسین 105 مارٹر سے حملہ کیا۔
درایں اثنا حماس نے جبالیا کیمپ کے مغرب میں بھی ایک اسرائیلی ٹینک کو یاسین 105 مارٹر سے تباہ کیا۔
تحریک حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل شام ایک بیان میں تاکید کی کہ اس تحریک کی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دشمن کی 28 بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر نشانہ بنایا ہے۔
ابو عبیدہ کے بیان کے مطابق مزاحمتی عناصر نے اسرائیلی فورسز کو اینٹی پرسنل اور اینٹی قلعہ بندی مارٹروں سے نشانہ بنایا نیز انہیں بہت زیادہ جانی نقصان پہنچایا۔
اس رپورٹ کے مطابق القسام بٹالین نے مقبوضہ علاقوں کے اندر بھاری مارٹر اور وسیع راکٹ حملوں سے اسرائیلی فوجی اجتماعات کو نشانہ بنایا۔
القسام فورسز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کے شمال میں واقع علاقے الفالوجا میں ایک ٹینک پر حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس ٹینک کو یاسین کے 105 ایم ایم مارٹر سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کے اردگرد موجود فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ مزاحمتی فورسز کی ان فوجیوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی اور متعدد فوجی مارے گئے، القسام نے اعلان کیا کہ صرف اسی علاقے میں 5 اسرائیلی گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوئے۔
اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بریگیڈ نے بھی غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے اندر بعض صیہونی ٹھکانوں کو اپنے راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔
ان فورسز نے بیت لاہیا، الفالوجا اور جبالیا کیمپوں میں تین اسرائیلی ٹینک، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک بلڈوزر کو تباہ کر دیا۔
ان فورسز نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ کیسوفیم کے صیہونی فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کے علاوہ ابو ہولی کے محور میں صیہونیوں کے اجتماعات کو 60 مارٹروں سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے باوجود اپنے میڈیا پر سخت فوجی سنسر شپ لگانے والی صیہونی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے تین فوجی غزہ کی پٹی میں مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: 70 فیصد اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ سے باہر
اس بیان کو شائع کرتے ہوئے الجزیرہ نے اعلان کیا کہ ان جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے تین فوجیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ بعض صہیونی ذرائع نے گزشتہ روز کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ہلاکتوں کی تعداد 75 فوجی اہلکاروں تک ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
🗓️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس
دسمبر
میکرون حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں ہڑتال اور ملک گیر احتجاج
🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کی سب سے بڑی یونینوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں
اکتوبر
پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد
🗓️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت
اکتوبر
50 سال کی علیحدگی کے بعد چاڈ میں تل ابیب کے پہلے سفیر
🗓️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاڈ کے ساتھ
مئی
تہران کے خلاف تل ابیب کی کھوکھلی دھمکیوں کا الٹا نتیجہ سامنے آئے گا:صیہونی اخبار
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے ایک اسرائیلی اخبار نے شیمیریت
جنوری
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
صیہونی حکومت نے کیے غزہ کے جنوب اور شمال میں فضائی حملے
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی
جنوری
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر