غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے کسی بھی طرح کےنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی:حماس

غزہ

?️

سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری رکھنے کے نتائج کے لیے صہیونی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری رکھنے اور خطے میں انسانی بحران کو بڑھانے کے کسی بھی نتائج کی ذمہ دار ہے، رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں خطے میں کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

برہوم نے کہا کہ فلسطینی عوام کسی بھی حالت میں قابض صہیونی حکومت کی پالیسیوں اور فلسطینیوں کے قومی حقوق کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور غزہ کا جابرانہ محاصرہ ختم کرنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

برہوم نے زور دے کر کہا کہ اگر غزہ کے لوگ آزاد اور باوقار زندگی حاصل نہیں کرتے تو صہیونی قابضین بھی امن کا رنگ نہیں دیکھیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم

ہم ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں حالیہ بدامنی کی

جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی

شام کے حالات کو خراب کرنے میں امریکی فوج اہم کردار ادا کررہی ہے: روس

?️ 28 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے شام کے حالات کو خراب کرنے اور

عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین

ایپل کا اسپائی ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ایپل کور نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف

صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب

یوکرین تنازع پر عالمی تبدیلویوں کے فیصلہ کن اثرات

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:یوکرینی مفکر آندری بودروف کے مطابق یوکرین تنازع صرف علاقائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے