سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔
اسرائیلی سائٹ یدیعوت احارنوت نے اپنی تازہ ترین اور فوری خبـر میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا آغاز کردیا ہے، قدس اور شہاب ٹی وی چینلوں نے بھی خبر دی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی ڈرون طیاروں نے بمباری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے حماس کے ایک ٹھکانے پر سات میزائل داغے ہیں، ادھر فلسطینی جہادی تنظیموں نے بھی غزہ سے اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے،غزہ کے قریب واقع سدیروت شہر میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے ميں 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔