?️
غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت ختم کرنی چاہیے
امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کو اسرائیل کے لیے امریکہ کی غیر مشروط حمایت ختم کرنی چاہیے۔
الجزیرہ کے مطابق سی اے آئی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ قحط کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ اسرائیل کے وحشیانہ محاصرے، خوراکی ڈھانچے کی دانستہ تباہی اور انسانی امداد کی منظم روک تھام کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ ادارے نے اس صورتحال کو ’’اسرائیل کی بنائی ہوئی اور امریکہ کی حمایت یافتہ قحط‘‘ قرار دیا۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے آغاز سے اب تک واشنگٹن اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرچکا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں اسرائیل کو احتساب سے بچاتا رہا ہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کے زیرِ نگرانی کام کرنے والا ادارہ آئی پی سی (IPC)، جو دنیا بھر میں غذائی سلامتی کی نگرانی کرتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر جہاں تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں قحط میں داخل ہو چکا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں یہی صورتحال دیر البلح اور خان یونس تک پھیل سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں ایف اے او، ڈبلیو ایف پی، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او نے بھی ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قحط پہلے ہی انسانی جانیں لے رہا ہے اور بچوں کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ان اداروں نے فوری جنگ بندی اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یمن میں منصفانہ اور باعزت امن ہونا چاہیے:المشاط
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں
جنوری
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز
اکتوبر
ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے
فروری
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق
?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم
دسمبر
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک
فروری
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے
جون