غزہ میں صیہونی جرائم کے 150 دنوں کے جامع اور چونکا دینے والے اعدادوشمار

غزہ

?️

سچ خبریں: غزہ کی حکومت نے ایک رپورٹ میں غزہ میں گزشتہ 150 دنوں میں صیہونیوں کی طرف سے کیے گئے کل جرائم کے جامع اور چونکا دینے والے اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔

فلسطین الیوم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے 150ویں دن کے موقع پر غزہ میں صیہونیوں کی نسل کشی اور بڑے پیمانے پر قتل عام کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے ہیں،دستیاب اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ غزہ کی جنگ کا اثر اس علاقے کے تمام خاندانوں اور رہائشیوں پر چھایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ کے 150 دنوں کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ میں 2675 جرائم اور قتل و غارت گری کی وارداتیں کیں ، ان کارروائیوں کے نتیجے میں 37534 افراد شہید یا لاپتہ ہوئے، اس تعداد میں سے تقریباً 30534 افراد شہید ہیں جن کی میتیں ہسپتالوں میں پہنچ چکی ہیں، ان شہداء میں سے 13430 بچے ہیں، اس کے علاوہ 15 بچے غذائی قلت کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

ان شہداء میں سے 8900 خواتین ہیں جن میں سے 364 طبی عملہ ہیں جو غزہ میں صہیونی جرائم میں شہید ہوئے، 48 شہداء کا تعلق بھی غزہ سول ڈیفنس سے ہے جبکہ غزہ میں اب تک 132 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

ان میں سے 7000 لوگ لاپتہ ہیں جن میں 70% خواتین اور بچے ہیں۔
صہیونی زمینی، فضائی اور سمندری حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 71920 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اس وقت 17000 فلسطینی بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔ 11000 زخمیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر غزہ کی پٹی سے باہر سفر کرنے کی ضرورت ہے نیز اس وقت کینسر کے 10 ہزار مریض ضروری آلات اور ادویات کی کمی کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں 700000 افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی امراض کا شکار ہوئے ہیں اور ان میں سے 8000 کو جگر کی سوزش ہے، 60000 فلسطینی حاملہ خواتین صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث خطرے میں ہیں۔

غزہ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والی دوائیوں کی کمی کی وجہ سے 350000 دائمی مریضوں کی موت کا خطرہ ہے۔

صیہونی حکومت کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد میں سے 269 طبی عملے کے ارکان اور10 صحافی ہیں۔

اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور 163 سرکاری مراکز صیہونی حکومت کے ہاتھوں تباہ ہو چکے ہیں نیز صہیونی حملوں میں 100 اسکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں جبکہ 305 اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

غزہ کی مساجد میں سے 217 مساجد کو غاصبوں نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جبکہ 284 دیگر مساجد کو جزوی طور پر تباہ کیا گیا ہے، صیہونی حکومت کی جانب سے 3 گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم

غزہ پر صیہونی حملوں میں 70000 رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ اور 290000 یونٹس اس طرح تباہ ہوئے کہ وہ ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔

صیہونی حکومت اب تک غزہ کے عوام پر 70 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرا چکی ہے۔
اس عرصے کے دوران 32 ہسپتال سروس سے باہر رہے اور 53 مراکز صحت نے اپنی سرگرمیاں بند کر دیں، صیہونی حکومت نے 355 صحت کے اداروں کو نشانہ بنایا اور 126 ایمبولینسوں کو تباہ کر دیا۔

اس کے علاوہ غزہ میں 200 قدیم اور ثقافتی آثار کو صیہونی افواج نے تباہ کر دیا۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےایک

مصر کے قریب آئے تو پیر کاٹ دیں گے؛مصری پارلیمنٹ کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:مصر کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے صہیونی حکام کو

کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے

حماس کے جواب پر عالمی رد عمل

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا تعاون؟

?️ 25 اکتوبر 2025چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا نیا دور, تناؤ یا

گوگل فوٹوز میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید فیچرز کا اضافہ ہوگیا

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، جمائمہ

?️ 13 دسمبر 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے