سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں لڑائی کی مشکلات کا اعتراف کیا اور صیہونی آبادکاروں کو پرسکون کرنے کے لیے اپنے پرانے وعدوں کو دہرایا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی جنگ کی بھاری اور دردناک قیمت برداشت کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی اعلیٰ حکام کے درمیان اختلاف
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رکھے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا سامنا کسی دوسری فوج نے نہیں کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے اگلے دن کی بات کرنے سے پہلے حماس کو تباہ کرنا ہوگا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنا دفاع کرنا چاہیے جس کے لیے انہیں امریکیوں اور دوسرے ممالک سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں: کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ وہ حماس کو تباہ کر کے قیدیوں کو واپس لائیں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم غزہ کے ارد گرد بستیاں تعمیر کریں گے اور نئی بستیاں بنائیں گے نیز 7 اکتوبر کے واقعے کو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔