سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کی کوششوں کے باوجود بئر السبع کے سوروکا اسپتال کے حکام نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے 1950 زخمی اسرائیلی فوجیوں کو اس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1538
سوروکا اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ 8 دسمبر کو اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 24 فوجیوں کو اس اسپتال منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے فوج میں اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں زخمی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 202 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 320 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور 470 دیگر فوجیوں کو کچھ زیادہ چوٹیں آئیں۔
اس اعدادوشمار کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے صیہونی اخبار نے لکھا کہ تل ابیب کی فوج ہسپتالوں اور طبی ذرائع کو اب بھی زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت شائع کرنے سے روکتی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی دلدل میں پھنسی صیہونی فوج
قابل ذکر ہے کہ سوروکا پہلا اسرائیلی ہسپتال ہے جس نے فوج میں زخمیوں کے بارے میں معلومات شائع کی ہیں۔
اسرائیلی کالم نگار اور سیاسی تجزیہ نگار راسم عبیدات نے جنگ کے بحران کے بارے میں کہا کہ ہماری فوج کے مالی اور جانی نقصان کی اصل حد جلد ہی تمام اسرائیلیوں اور دنیا کو معلوم ہو جائے گی ، تاہم یہ مسئلہ تل ابیب کے اندرونی بحران کو مزید گہرا کر دے گا۔