🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب ممالک اور تل ابیب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی وجہ مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی توسیع کو بتایا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعتراف کیا کہ النقب 2 میٹنگ کے نام سے مشہور بعض عرب ممالک اور تل ابیب کے درمیان مراکش میں ہونے والی ملاقات ملتوی ہونے کی وجہ اس حکومت کا مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی توسیع کا فیصلہ ہے۔
مزید: ایران اور سعودی عرب کے معاہدوں سے اسرائیل کے منصوبے ناکام: صہیونی میڈیا
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ نشست عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک قدم ثابت ہو سکتی ہے، کوہن نے مزید کہا کہ امریکہ اس اجلاس کے انعقاد میں ایک اہم معاون کردار ادا کرتا ہے۔
چند روز قبل مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے النقب2 اجلاس کے ملتوی ہونے پر پہلے سرکاری ردعمل میں، جو بعض عرب ممالک کے حکام اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونا تھا، اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس ۔ موسم گرما کے بعد تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی مراکش میں اس اجلاس کا انعقاد چاہتے ہیں کیونکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے سیاسی عمل کی اہمیت ہے، تاہم مراکش کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے لیے کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں کی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت ، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش، مصر اور امریکہ کے وزرائے خارجہ درمیان مذکورہ بالا ملاقات گزشتہ مارچ میں ہونا تھی لیکن فلسطین میں صیہونی حکومت کے اقدامات اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں پراس اجلاس کے شرکاء کے غصہ کی وجہ سے اسے چار مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی:اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
یاد رہے کہ اس طرح کا پہلا اجلاس مارچ 2022 میں النقب میں صیہونی حکومت کے اس وقت کے وزیر خارجہ یایر لاپڈ کی دعوت پر منعقد ہوا تھا جس میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، مراکش،بحرین اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ویب سائٹس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر
🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب
جولائی
جرمن قانون ساز نے اپنے ہی ملک کی حکومت کے جنگی عہدوں پر حملہ کیا
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں: برلن میں جرمن نمائندے سیوِم ڈاگڈیلن نے زور دے کر
اگست
صنعا کا یمنی حاجیوں کے خلاف ریاض کے کریک ڈاؤن پر احتجاج
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے نہ صرف یمن پر حملہ کر کے
جون
خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر
🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی
اگست
چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جولائی
فلسطینی صحافی کے لیے اسماعیل ہنیہ کا پیغام
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافی
جنوری