عراق کے صوبوں بغداداور الانبار میں داعش کے 20 تکفیری ارکان گرفتار

عراق

?️

سچ خبریں:عراق کی فیڈرل پولیس کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد اور الانبار کے دو صوبوں میں داعش کے 20 تکفیری عناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے تحت عراقی فورسز نے حال ہی میں دو عراقی صوبوں میں الگ الگ آپریشن شروع کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے داعش کے 20 تکفیری عناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، وفاقی پولیس کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ دو صوبوں میں بیس تکفیریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عراقی فیڈرل پولیس کمانڈ کے مطابق دہشت گردوں کو بغداد اور الانبار صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔

عراق کی وفاقی پولیس کمان نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار دہشت گرد حالیہ مہینوں میں مطلوب تھے اس لیے کہ یہ عناصر اس ملک میں ہونے والی کئی دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے،دریں اثناء صوبہ الانبار کے علاقے القائم میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران الحشد الشعبی فورسز داعش کے باقی ماندہ عناصر سے تعلق رکھنے والے کچھ ہتھیاروں کو قبضے میں لینے میں کامیاب ہو گئیں۔

 

مشہور خبریں۔

پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کر لیا

?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پائلٹس، تمام فضائی و

یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے

توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

?️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے

ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے

نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ

صیہونی حکومت کے پہلے تجارتی وفد کی سعودی عرب میں موجودگی

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: "I24 نیوز” نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی

غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے