?️
سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے ملک کے شمال میں ترک افواج کی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کو کہا ہے، رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سلامتی کونسل کو ایک شکایت پیش کی ہے اور درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل ترکی کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ترک افواج کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد عراقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ترکی کے خلاف شکایت کرنے کا فیصلہ کیا، نیز عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو حکم دیا گیا کہ وہ عراقی سرزمین پر ترکی کی جاری جارحیت کی ایک جامع فائل تیار کرکے سلامتی کونسل میں پیش کریں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بدھ کی صبح ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے صوبہ دوہوک میں برخ سیرگاہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں 9 افراد ہلاک اور 23 شہری زخمی ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب مقدمات کی مخالفت کر دی۔
?️ 7 مئی 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے
مئی
وزیر اعظم نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی
اگست
جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کی 10,000 خلاف ورزیاں
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے اعلان کیا
نومبر
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
حافظ نعیم الرحمٰن کے ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات، متعدد ویڈیوز شیئر کردیں
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے
فروری
حکمرانوں کو کہہ دیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 19 اکتوبر 2025بھکر (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں
اکتوبر
یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ
مارچ
وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا
?️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی
فروری