?️
سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی قیادت والے اتحاد کا جنگی مشن ختم ہو گیا ہے۔
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے جمعرات دوپہر کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ عراق میں امریکی قیادت والے اتحاد کا جنگی مشن ختم ہو گیا ہے،رپورٹ کے مطابق الاعرجی نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کا آخری مرحلہ آج ختم ہو گیا جس کے بعد ہم اتحادی افواج کے جنگی مشن کے خاتمے اور عراقی سرزمین سے ان کے انخلاء کا باضابطہ اعلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے کے بعد اتحادی افواج کے ساتھ مشاورتی، تربیت اور بااختیار بنانے کے شعبے میں تعلقات جاری رہیں گے،یادرہے کہ 26 جولائی کو، بغداد اور واشنگٹن نے اس سال کے آخر تک عراق سے امریکی لڑاکا دستوں کو واپس بلانے پر اتفاق کیا جس کے مطابق عراقی افواج کو مشورہ اور تربیت دینے کے لیے امریکی فوجیوں کی صرف کچھ تعداد باقی رہ جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی فوجی 2014 میں داعش کے خلاف لڑنے کے بہانے عراق میں داخل ہوئے تھے، جس نے اس وقت عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔، اس بہانے سے امریکہ داعش نامی بین الاقوامی اتحاد کی شکل میں 3000 فوجی لائے جن میں سے 2500 امریکی تھے، بغداد کی جانب سے داعش کے خلاف فتح کے اعلان کے بعدعراقی عوام اور حکومت نے اپنےملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا اور ہمیشہ اس بات پر زور دیا نیز امریکہ کو آگاہ کیا کہ انہیں اپنی سرزمین پر غیر ملکی جنگی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
?️ 18 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی
اگست
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ
دسمبر
ایران کے خلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی کہانی
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: واللا نیوز نے اپنی سرخی میں دعویٰ کیا ہے کہ
جون
سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو
?️ 1 فروری 2024خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق
فروری