?️
سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے مشرق میں ترکی کی غاصب فورسز کی تعیناتی کی جگہ ’زلیکان‘ فوجی چھاونی پر سنیچر کے دن راکٹ حملہ ہوا جسکا ترک فورسز نے گولہ باری سے جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے موصل کے بعشیقہ علاقے میں ترکی کی زلیکان چھاونی پر کم سے کم 3 راکٹ لگے،صابرین نیوز کے مطابق غاصب ترک فورسز کے توپخانہ حملے کے جواب میں دوبارہ اس چھاونی پر 4 راکٹ داغے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی پی کے کے کے عناصر سے نمٹنے کے بہانے شمالی عراق میں اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پی کے کے گزشتہ 35 برس سے انقرہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے، یادرہے کہ ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین پی کے کے کو دہشتگرد گروہ مانتے ہیں، تاہم عراق کا کہنا ہے کہ ترکی اس تنظیم کے بہانے ہمارے ملک کی ارضی سالمیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہماری اجازت کے بغیر حملے کر رہا ہے۔
ترکی نے گزشتہ اپریل میں شمالی عراق میں پی کے کے، کے خلاف مہم کے بہانے کئی فوجی کارروائی شروع کیں اور وہ صوبے نینوا کے سنجار علاقے پر ممکنہ حملے کی بات کرنے لگا جس پر عراق کی سیاسی پارٹیوں اور عسکری حلقوں نے رد عمل ظاہر کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی
اپریل
فرانسیسی حکومت نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کو جائز قرار دیا
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ کے وسط سے فرانس میں
اپریل
خوفناک قتل عام کا سبب بننے کے لیے غزہ شہر میں مکمل انٹرنیٹ اور مواصلاتی کٹوتی
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شہر پر اپنے وحشیانہ حملوں
ستمبر
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن
?️ 28 ستمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے
ستمبر
چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر شدید تنقید
?️ 14 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے مسائل سے
جون
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
?️ 6 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی
نومبر
امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع
مارچ
فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے: یورپی یونین
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے پر مبنی
نومبر