سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی برسات کی گئی ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل رات عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز ی علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 13 راکٹ داغے گئے،تاہم راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں، یادرہے کہ اس سے قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 7 راکٹ داغے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بعشیقہ عراق کے ان شمالی علاقوں میں سے ہے جہاں گزشتہ کئی سال سےترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں،واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی آئے دن عراق کی سرحدی حدود کو پائمال کرتے ہوئے پی کے کے بے بہانے اس ملک پر حملے کر رہے نیز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ کی طرح اس کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عراق کے بار بار اعتراض کرنے کے باوجود عالمی برادری ترکی کے جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی دیکھ رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی کی آواز تک نہیں نکل رہی ہے، تاہم عراقی مزاحمتی تحریک امریکہ کی طرح ترکی کو بھی قابض سمجھتی ہے اور ا س کا بھی مقابلہ کرتی ہے۔