🗓️
سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح عراق کے شہر الدیوانیہ میں امریکی فوجی رسد قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے ایک بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ عراق کے شہر الدیوانیہ میں قابض امریکی فوج کے رسد قافلے کو نشانہ بنایا گیا،یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں مختلف فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کے لیے رسد کا سامان لے جانے والے قافلوں کو بار بار سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے اور امریکہ کی جانب سے ایسا کرنے میں دیر کرنے کے بعد امریکی اتحاد کے رسد قافلوں کو ہفتے میں کئی بارجبکہ کبھی ایک دن میں کئی بار سڑک کنارے بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے، اس لیے امریکی فوج اپنا سازوسامان منتقل کرنے کے لیےعراقی نجی کمپنیوں کو استعمال کرتی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی عوام اور متعدد تنظیموں کا اصرار ہے کہ عراقی حکومت کو عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے بعد ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنا چاہیے۔
یادرہے کہ جنوری 2019 میں عراقی پارلیمنٹ نے ایران کی پاسداران کور کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے مجرمانہ قتل کے بعد ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے منصوبے کی منظوری دی،تاہم اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوسکا اس لیے کہ امریکہ اس میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار
🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے
اگست
کورونائی نسل پرستی
🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
’کچھ لوگوں‘ نے ملک کی خوشحالی کیلئے کوشاں میری حکومتوں کی ٹانگیں کھینچیں، نواز شریف
🗓️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افسوس
مئی
سعودی عرب کا یمن پر توپخانہ حملہ
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے سرحدی علاقے
نومبر
صیہونی فوج اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
مئی
تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان
ستمبر
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ