?️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
الجنوبیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے المثنی کے قبائلی عمائدین اور دیگر رہنماؤں نے السماوا کے علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کی شدید مخالفت کی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبہ المثنی کے درجنوں قبائلی سردار اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرہ کیا اور السماوا میں سعودی سرمایہ کاری کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ یہ اقدام سعودی عرب کے قریب ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
مظاہرین نے سعودی سرمایہ کاری کو طویل المدت سامراجی منصوبے کا حصہ مانتے ہوئے کہا کہ اس سے عراقی شہریوں کی سلامتی بھی خطرہ میں پڑ جائے گی،مظاہرے میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ عراقی سرزمین میں سرمایہ کاری پر سعودیوں کے اصرار میں دہشت گردانہ مقاصد کی بو محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کی عبوری حکومت نے المثنی، الانبار، نجف اور کربلا کی ایک ملین ہکٹراراضی پر 50 سالہ سرمایہ کاری کا لائسنس سعودی عرب کو دے دیا ہے جبکہ بیشتر عراقی ماہرین اور سیاستدان اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے اہداف اور اس کی توانائیوں کے بارے میں شکوک شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی تنازعات کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
پرویز الہی کو ریلیف
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک
جون
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ
مارچ
سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی ویلتھ فنڈ، جو سعودی خاندان کی سرپرستی میں کام
جنوری
پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک برباد ہو جائے گا: فواد چوہدری
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر
دسمبر
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی
جنوری
وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے
جون