?️
سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے عراق کی حمایت مستقل اور ہمیشہ رہے گی۔
واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے اس ملک میں فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات کی جس کے دوران فریقین نے خطے کی تازہ ترین سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سلسلے میں عراقی ایوان صدر کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں رشید نے فلسطینی بھائیوں کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کی حمایت میں عراق کے موقف کے استحکام پر تاکید کی۔
یہ بھی پڑھیں: تمام عراقی فلسطین کی حمایت کرتے ہیں:عراقی وزیر داخلہ
اس ملاقات میں عراق کے صدر نے فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت پر تاکید کی اور مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے مطالبات کو پورا کرنے اور عالمی برادری پر فلسطین کی حمایت کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے متحدہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
عبداللطیف رشید نے جنین شہر اور کیمپ پر صیہونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملے کے حوالے سے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ عراق جنین شہر اور کیمپ پر غاصبوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: عراق کے شیعہ رہنما نے فلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
دوسری جانب عراق میں فلسطینی سفیر احمد عقل نے بھی فلسطینیوں کے حقوق کی طرف عراقی صدر کی توجہ اور حمایت کو سراہا اور تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عراق کا موقف اور فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کی مذمت قابل احترام ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل کا ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا
جولائی
کراچی:بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے
?️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا
اپریل
پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں: پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ
مارچ
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون
حزب اللہ لبنان کی طاقت ہے؛امریکہ غیرجانبدار ثالث نہیں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ
نومبر
عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی
جون
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت
جون
نیتن یاہو کےبغیر امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اامریکہ اور اسرائیل تعلقات اسرائیل کے بانی رہنما بنیامین نیتن یاہو
جون