?️
سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کی سب سے قابل قدر علامت وہ بے لوث جنرل تھا جس نے 2 دہائیوں تک دہشت گردی اور انتہائی متشدد مجرموں کا مقابلہ کرکے خطے اور دنیا کی سلامتی کو یقینی بنایا۔
نوبل امن کمیٹی نے ایک سیاسی عمل میں نرگس محمدی کو انعام سے نوازا، اس سیاسی اقدام پر ایرانی سفارتی ادارے کے ترجمان ناصر کنعانی نے ردعمل ظاہر کیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ نوبل امن کمیٹی نے ایک ایسے شخص کو امن انعام دینے کی کوشش کی ہے جو بار بار قوانین کی خلاف ورزی اور مجرمانہ کاروائیوں کا مرتکب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا
انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام کو جانبدارانہ اور سیاسی اقدام سمجھتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں۔
سفارتی ایجنسی کے ترجمان نے اس اقدام کو ایران کے خلاف مغربی حلقوں کے دباؤ کے سلسلے کی ایک اور کڑی قرار دیا جس کا نتیجہ ایرانی قوم کے اپنی آزادانہ پالیسی پر عمل کرنے کے عزم کو مضبوط کرنے کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا ۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ یہ غیر روایتی طرز عمل کبھی بھی آزاد مفکرین کے ذہنوں سے مٹایا نہیں جا سکے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اس سلسلے میں آج رات کو X سوشل میڈیا پر اپنے صفحہ پر لکھا کہ عالمی امن کی سب سے قابل علامت ایک بے لوث جنرل تھا جس نے 2 دہائیوں تک دہشت گردی اور پرتشدد مجرموں کا مقابلہ کر کے خطے اور دنیا کی سلامتی کو یقینی بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عراق میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی اور دنیا کی ہمدردی تاریخ کا سب سے شاندار اور دیرپا امن ایوارڈ تھا۔
یاد رہے کہ نوبل امن کمیٹی نے 14 اکتوبر کو اعلان کیا کہ وہ 2023 کا یہ انعام نرگس محمدی کو دے گی، اس کمیٹی کے سکریٹری نے کہ یہ اعزاز نرگس محمدی کی ایران میں خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف جدوجہد کے اعتراف میں ہے!۔
مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ ممبر کا اظہار خیال
واضح رہے کہ نوبل امن کمیٹی کے اس سیاسی اقدام کا صیہونی حکومت اور یورپی یونین نے خیر مقدم کیا ہے،اس سلسلے میں ناصر کنعانی نے نوبل امن کمیٹی کے اس اقدام کو بعض یورپی حکومتوں کی مداخلت پسندانہ اور ایران مخالف پالیسی کے مطابق ایک سیاسی اقدام قرار دیا، جس میں نوبل کمیٹی کے صدر دفتر کی حکومت بھی شامل ہے، جس سے اس کا مایوس کن انحراف ظاہر ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا سوشل میڈیا پر قابو پانے کیلئے سائبر کرائم قانون میں تبدیلیوں کا فیصلہ
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے
دسمبر
کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔ محمود اچکزئی
?️ 2 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان
دسمبر
امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ریاست سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی ڈاکٹر حسام
جنوری
عمران خان کی کابینہ کی اکثریت پی ڈی ایم کے خلاف ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
ستمبر
اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کسی بڑی جنگ کی ضرورت نہیں
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ عزہ جنگ کے خاتمے اور اسرائیل
مئی
حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے
اپریل
توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر
اگست