?️
عالمی فیصلوں میں افریقہ کی آواز سنی جائے:مصری صدر کا مطالبہ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بنیادی اور ساختی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فیصلوں کے عمل میں افریقہ کی آواز کو مؤثر طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ افریقی براعظم اپنی آبادی معاشی صلاحیت اور سیاسی وزن کے اعتبار سے عالمی امور میں بڑے کردار کا مستحق ہے۔
قاہرہ میں افریقہ روس شراکت داری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں مزید توازن اور کثرت پسندی کی ضرورت ہے تاکہ افریقہ عالمی فیصلوں کی تشکیل میں فعال کردار ادا کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف سلامتی کونسل بلکہ عالمی مالیاتی اداروں میں بھی اصلاحات ہونی چاہئیں تاکہ افریقی ممالک کو مساوی نمائندگی مل سکے۔
اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پچاس سے زائد افریقی ممالک کے وزرا اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ روسی وزیر خارجہ نے بھی اس بات کی حمایت کی کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات افریقی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہئیں اور ماسکو اس حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔
افریقی یونین طویل عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ سلامتی کونسل میں افریقہ کو کم از کم دو مستقل اور پانچ غیر مستقل نشستیں دی جائیں تاکہ براعظم میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ تاہم اب تک افریقی ممالک اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ ممکنہ مستقل نمائندے کن ممالک کو ہونا چاہیے۔
یہ مطالبات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ کے موجودہ ڈھانچے پر عالمی سطح پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ رائے عام ہو رہی ہے کہ یہ ادارہ اب بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد کی طاقت کے توازن کی عکاسی کرتا ہے جو آج کی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ افریقہ چونّن ممالک اور ایک اعشاریہ چار ارب سے زائد آبادی کے باوجود سلامتی کونسل میں کسی مستقل نمائندگی سے محروم ہے جو عالمی نظام میں ایک نمایاں خلا کی نشاندہی کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کوڈ ویکسین کیسے لگے گی:
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہ 80 سال
اپریل
اسرائیل بچوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے:ترکی کے صدر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل
نومبر
نیتن یاہو کی خوفناک پالیسیاں صہیونیوں کے لیے عذاب
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نیتن
فروری
شری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آگئی،شوہر نے 5 سال بعد خاموشی توڑی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور
اکتوبر
بحرینی حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں
ستمبر
دفتر میں آخری دن ہے، پھر روانہ ہوجاؤں گا، نواز شریف کی لندن میں گفتگو
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز
اکتوبر
نیب ترامیم کیس کے ذریعے قانون پر ’ریڈلائن‘ مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترمیم کے
فروری
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری