🗓️
سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے پر طالبان اور کابل حکومت کے مابین تین ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کرنے کے فیصلے کی خبر دی ہے۔
افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ طالبان نے کہا کہ اگر اس گروپ کے 7000 ممبروں کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیے جائیں گے تو ان کے کابل حکومت کے مابین تین ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا جاسکتا ہے،رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگراقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے طالبان کے 7000 سے زیادہ ارکان کو نکالنے پرمبنی طالبان کی پیش کش کو قبول ہوجاتی ہے تو طالبان اور سرکاری افواج کے مابین تین ماہ کی جنگ بندی کا آغاز کیا جائے گا۔
دریں اثنا ، حالیہ دنوں میں طالبان فورسز نے بہت سارے افغان صوبوں کا قبضہ کر لیا ہے اور ان علاقوں سے حکومتی دستوں کو دستبرداری پر مجبور ہونا پڑا ہےجبکہ ملک کی شمالی سرحد پر طالبان کی پیش قدمی کی وجہ سے تاجک اور ترکمن فوجی دستوں کو بھی پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے کچھ افغان داخلی ذرائع کے حوالے سے پرچمن شہر اور اسپن بولدک کی سرحدی گزرگاہ پر طالبان کا قبضہ کرنے کی تصدیق کی ہے،یادرہے کہ پرچمن شہر مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ جبکہ اسپن بولدک صوبہ قندھار میں واقع ایک اہم سرحدی گزرگاہ ہے،نیز فراہ پولیس کے ترجمان فاروق ہزاراتی نے پرچمن شہر پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس شہر کے تمام سرکاری مراکز طالبان کے قبضے میں آگئے ہیں۔
دوسری طرف یہ خبر اشارہ کرتی ہے کہ پرچمن شہر کے پولیس چیف نے طالبان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے اس شہر کا مرکز طالبان کے ساتھ ٹکراؤ کے بغیر ان کے حوالے کردیا،یادرہے کہ طالبان نے افغانستان اور پاکستان سے متصل صوبہ قندھار میں اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پوئنٹ پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی حکام خاموشی سے
ستمبر
روزانہ کتنے فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں؟
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فلسطینی مزاحمت کے خلاف جنگ میں ناکام
نومبر
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
ستمبر
لاہور میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا
🗓️ 8 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ
اگست
دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:باخبر اور میڈیا ذرائع نے حلب اور دمشق کے بین الاقوامی
اکتوبر
امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے
مئی
سعودی فوج کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے
جولائی
نیتن یاہو کی ذاتی معلومات ہیک
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نیتن یاہو سمیت
ستمبر