?️
سچ خبریں:طالبان کے ایک ترجمان نے ایک جرمن ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے ، جرمنی اور عالمی برادری سے ضروری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اس طرح کی مدد نہ دینے کے نتائج سے خبردار کیا۔
جرمن اخبار دی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قندوز میں سابق جرمن فوجی اڈے پر طالبان کے ترجمان مطیع اللہ روحانی نے اتوار کو جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ طالبان بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امداد سرمایہ کاری ، تعمیر نو کے منصوبوں یا افغانستان کی حکومت اور لوگوں کے لیے کسی بھی قسم کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی صورت میںکی جاسکتی ہے، طالبان کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ہماری یہ درخواست جرمنی سمیت پوری بین الاقوامی برادری سے ہے۔
یادرہے کہ طالبان نے 8 اگست کو قندوز پر قبضہ کر لیا اور اس کے ایک ہفتے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقتدار پر قبضہ کر لیا جس کے بعد جرمنی نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا،تاہم طالبان نے ستمبر کے اوائل میں اس ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات پر زور دیا۔
روحانی نے بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں 20 سالوں سے کرپٹ حکومت کی حمایت کر تی آئی ہے اوراب طالبان کے دور حکومت میں امداد معطل کر رہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن لانے والےطالبان دہشت گرد نہیں ہیں۔
طالبان کے ایک اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جرمن اخبار بیلڈ کے ویڈیو سیکشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جرمن چانسلر کے ذریعہ افغان حکومت کا خیر مقدم کرنے پر دل سے خوش ہوں گے،مجاہد نے افغان عبوری حکومت کی کابینہ میں مختلف نسلوں کی عدم موجودگی پر مغربی تنقید کو بھی مسترد کردیا۔


مشہور خبریں۔
باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے
نومبر
وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی
ستمبر
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اظہار تشویش
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس
مئی
پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول
مارچ
صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی کو شروع ہوئے چند دن گزر چکے ہیں
اکتوبر