?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین نئے اختلافات ان جماعتوں کے مابین خلیج کو آہستہ آہستہ وسیع کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے مستقبل قریب اور قبل از وقت یہ کابینہ تحلیل ہو سکتی ہے۔
نئی صہیونی کابینہ کی تشکیل کو ابھی قبل چار ماہ سے بھی کم عرصہ ہی گذرا ہے کہ یہ کابینہ جو متعدد جماعتوں کے ایک مجموعے پر مشتمل ہے ، ایک ایسی دراڑ پر پہنچ گئی ہے جو اس کی مختصر زندگی کو ختم کر سکتی ہے۔ بینیٹ کی کابینہ نے تحلیل کا سب سے اہم خطرہ سالانہ بجٹ کی منظوری کو پار کر لیا ہے،تاہم نئے تنازعات پیدا ہو گئے ہیں جو کہ کابینہ کے خاتمے اور کنیسٹ کی تحلیل کا باعث بن سکتے ہیں اورصیہونی حکومت کو نئے انتخابات کروانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت میں حالیہ مہینوں میں کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے صہیونیوں کی ایک نمایاں اکثریت نفتالی بینیٹ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہے،یہ عدم اطمینان خاص طور پر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور بینیٹ کے اقوام متحدہ کے دورے میں واضح ہے،اس سے ہٹ کر صیہونی کابینہ میں کچھ ایسے سنگین اختلافات ایجاد ہوگئے ہیں جو فی الحال کابینہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان موجود ہیں ، یہ سب سے اہم خطرات ہیں جن میں سے ہر ایک اسرائیلی کابینہ کی تحلیل کا باعث بن سکتا ہے۔
ایک تنازعہ جو بینیٹ کی کابینہ کی تحلیل کا باعث بن سکتا ہے وہ منصور عباس کی زیر قیادت فلسطینی جماعت راعم اور کابینہ کے درمیان اختلاف ہے جس نے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ، صہیونی کنسیٹ میں فلسطینی راعم پارٹی کے ایک رکن ولید طہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں ان کی پارٹی کی بجٹ کی درخواستوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے راعم کابینہ چھوڑ سکتے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ کابینہ تحلیل ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
7اکتوبر کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ 17 اکتوبر
جنوری
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے
نومبر
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی درخواست مسترد
?️ 12 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
نومبر
ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع
ستمبر
مأرب میں سعودی اتحاد کے متعدد کمانڈر ہلاک
?️ 28 فروری 2021یمن کے صوبہ مأرب کی آزادی کی لڑائی میں سعودی جارحیت پسند
فروری
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست
700 کے قریب فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ