سچ خبریں:بحرین کے اپنے پہلے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے بحرینی حکام سے ایران مخالف صیہونی اتحاد میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی اخبار دی ٹائم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد اس ملک کے اپنے پہلے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بحرینی حکام سے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے بحرینی میزبانوں نے اپنے سرکاری بیانات میں دوطرفہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات پر زور دیا لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ نفتالی بینیٹ نے بحرین کو اپنے خفیہ بیانات اور ملاقاتوں میں واضح کیا کہ اس دورے کا اصل ہدف خطہ میں ایران کے خلاف اتحاد کو مضبوط کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تل ابیب سے روانہ ہونے سے قبل بینیٹ نے خلیج فارس کے عرب ممالک کے دورے کے مقصد کے بارے میں کہا کہ اس پرآشوب دور میں اس خطے سے خیر سگالی کا پیغام دینا اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے میں تعاون کرنے کے تیار ہونے کے سلسلہ میں بات چیت کرنا ضروری ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے بحرین کے دورے کے دوران ایران کے خلاف بیان بازی کو دہراتے ہوئے الایام کو بتایاکہ ہم اپنے دوستوں کو امن، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مددکرنے کے لیے تیار ہیں جب بھی وہ ہم سے اس کا مطالبہ کریں گے۔