سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم کسی بھی صورت میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والی۔
ایک صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی کاریش آئل تنصیبات اورلبنانی عوام کے حقوق کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔، ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی مرکز یوروشمالمی کے ماہریونی بن مناخیم نے کہا کہ اسرائیلی معاشرہ لبنان کے ساتھ جنگ کا مخالف ہے اور فوجی کمانڈ اس بات سے خوفزدہ ہے۔
اس صیہونی ماہر نے مزید کہا کہ یائیر لاپید(صیہونی وزیراعظم) جنگ سے ڈرتے ہیں اور ان کے پاس سیاسی اورفوجی تجربہ بھی نہیں ہے، رپورٹ کے مطابق صیہونی ماہر نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن بھی لبنان کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے مخالف ہیں اور وہ اسرائیل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ لبنان کے ساتھ بحری سرحد کے تعین کے معاہدہ پر دستخط کرے۔
حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے صیہونی ماہر نے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی پسپائی نہیں اختیار کرے گی اور یائیر لاپید یقینا پیچھے ہٹ جائيں گے اور معاہدہ پر دستخط کردیں گے اس لیے کہ صیہونی فوج بھی حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔