?️
سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں تقریبا 270 فلسطینی زخمی ہوئے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین کے ایک گروپ پر صہیونی فوج کےحملے میں تقریبا 270 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق زخمیوں کی اکثریت مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس شہر کے نواحی گاؤں بیتا کے رہائشی ہیں جو صہیونی آباد کاروں کے کاروانوں کے خلاف مئی سے باقاعدہ احتجاج کر رہے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو آنسو گیس ، گولیوں یا ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جن کا علاج جاری ہے،یادرہے کہ گزشتہ ہفتے صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ بیتا گاؤں جو کہ حالیہ مہینوں میں صہیونی آباد کاری کے خلاف فلسطینی عوام کے احتجاج کا بنیادی مرکز رہا ہے ،اس میں اس ماہ کے شروع میں فلسطینیوں کے سینکڑوں مظاہرے ہوئے ہیں جنہیں صہیونی عسکریت پسندوں کے وحشیانہ حملوں کا شکار بنایا گیا ہےجس میں کم از کم 320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ بارہ روزہ سیف القدس جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کو ملنے والے بری شکست کے بعد صیہونی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں لہذا وہ جنگ میں شکست کے بعد عالمی سطح پر ہونے والی اپنی خفت کو مٹانے یا کم کرنے کے لیے آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک انھیں انتباہ دے چکی ہے کہ دوبارہ کوئی غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لینا کیوں کہ ہمارا ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات
اپریل
امریکی ملحد خاتون نے قرآن پاک کا دفاع کیا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی خاتون نے اس ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے
نومبر
کورونا کا قہرجاری، 4 ہزار سے زائد کیسز، 57 ہلاکتوں کی تصدیق
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران
مارچ
عوام عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں: اسد عمر
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر
جولائی
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات سے متعلق مقبوضہ علاقوں میں ہونے
اپریل
فلسطینی صحافی کے لیے اسماعیل ہنیہ کا پیغام
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافی
جنوری
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست
غزہ اور امریکی طلباء کی حمایت میں یمن کے طلباء کا وسیع مظاہرہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: آج صبح یمنی نوجوانوں اور طلباء نے مظلوم فلسطینی قوم
مئی