?️
سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے پر حملہ کر کے آج 19 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی سلسلہ میں صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں،رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صیہونی فورسز نے تنازعہ کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، اس سلسلے میں فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کی فورسز نے جنوری میں مقبوضہ علاقوں میں 456 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا، کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ صہیونیوں نے جنوری میں فلسطینیوں کے خلاف 105 عارضی نظربندی کے احکامات جاری کیے۔
یادرہے کہ ایک طرف صیہونی فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کا ظلم وتشدد روا رکھے ہوئے ہیں ، ان کے مکانات کو مسمار کررہے ہیں جس کی وجہ سے مظلوم فلسطینی شہری چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، کبھی انھیں اپنی ہی کھیتوں میں کام کرنے سے روکنے کے لیے فلسطینی کسانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنادیتے ہیں اور دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمراں اس غیر قانونی ریاست کو قانونی حیثیت بخشنے کے لیے سر توڑ کوششوں میں جٹے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنااپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں جس میں سعودی حکام دیگر ممالک کو اکسانے میں پیش پیش ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی ملک میں دو اہم جماعتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے پتہ
جون
چین میں زلزلے سے 66 ہلاک اور 250 زخمی
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: جنوب مغربی چین میں پیر کو آنے والے زلزلے
ستمبر
صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر
دسمبر
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے فن لینڈ کا 10 بلین ڈالر کا بجٹ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ فن لینڈ نے 10
ستمبر
جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر
نومبر
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ