🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں دسیوں مزید بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عبرانی اخبار یسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد تیئیس چونتیس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے مگر اس کے باوجود صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مغربی کنارے میں مزید اٹھائس کالونیوں کی تعمیر کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سرگرم نحلاوہ نامی ایک تحریک نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب مزید اٹھائس کالونیوں کے تعمیری منصوبے کا آغاز کرے گی، صیہونی اخبار کے مطابق ان کالونیوں میں سے تین کی تعمیر کا کام امریکی صدر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے چند روز کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔
تیرہ جولائی کو امریکی صدر جوبایڈن مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ تل ابیب کا دورہ کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا بھی دورہ کریں گے، جوبایڈن کے سفر کے قریب غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے منصوبوں پر عملدرآمد سے اس بات کی حکایت ہوتی ہے کہ امریکہ کے نزدیک صیہونی حکومت کی جارحانہ توسیع ہر ممکن شکل میں جائز ہے اور وہ اگرچہ عالمی ضابطوں اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہوں، مگر امریکہ اسکی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے
دسمبر
سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو
جنوری
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر
’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم
مئی
مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 15 فلسطینی مزاحمتی کاروائیاں
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے میں 15
جنوری
سویڈن کے سفیر نے لبنان کیوں چھوڑ ؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بنانی ویب سائٹ Lebanon Debate نے اعلان کیا ہے کہ بیروت
جولائی
صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:حماس
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے پیر کی شب اس
دسمبر
شوبز سے تعلق کے باوجود بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ندا یاسر
🗓️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے
اکتوبر