سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے اپنی تازہ ترین بربریت میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے تازہ ترین جرائم میں سترہ سالہ دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، اس بنا پر فلسطینی وزارت صحت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع جنین شہر پر صیہونی افواج کی حالیہ جارحیت میں 2 نوعمروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
نیز صیہونی حکومت کی بربریت کی نئی لہر میں 11 دیگر افراد جنگی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب صیہونی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں اس حکومت کے 3 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
یروشلم پوسٹ نے سینئر اسرائیلی سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یروشلم کے علاقے شوافات میں واقع صیہونی فوج کی چوکی کے قریب پہنچنے کے بعد ایک شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے جس کے بعد صیہونی فوج کی جانب سے اس حملے کے ذمہ دار کی تلاش کے لیے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
درایں اثنا صیہونی وزیر اعظم یائر لاپد نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے زخمی ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔