سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے اعتراف کیا کہ حماس ایسے مواصلاتی آلات استعمال کر رہی ہے جن کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس کو کوئی علم نہیں ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل 12 کے عسکری امور کے تجزیہ کار نیر دووری نے فلسطین کی صورتحال کے بارے میں اپنے جائزے میں اعتراف کیا کہ حماس ایک بڑے آپریشن کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار
عسکری امور کے اس ماہر کے مطابق حماس کے ارکان ایسے مواصلاتی آلات کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر رہے تھے جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کو علم نہیں تھا اور وہ بروقت تیاری نہیں کر سکی۔
نیر دووری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس مواصلات کے ایسے ذرائع استعمال کر رہی ہے جن کا اسرائیلی انٹیلی جنس کو بالکل بھی علم نہیں ہے۔
دوسری جانب موساد کے سابق سربراہ افرائیم ہالوی نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حماس کے حملوں سے حیران ہے،ہالوی نے امریکی خبر رساں ایجنسی سی این این کو بتایا کہ ہمیں بالکل بھی کوئی وارننگ نہیں دی گئی اور حماس کے ارکان کی جانب سے غزہ کی سرحد عبور کرنا مکمل طور پر حیران کن ہے۔
مزید پڑھیں: حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
موساد کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ صیہونی بستیوں میں جو کچھ ہوا وہ تصور سے باہر ہے اور ہمارے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ حماس کے پاس اتنی تعداد میں میزائل موجود ہیں۔
ہالیوی نے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بھی کہا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ آباد کاروں میں مرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو گی جتنی ہم اب دیکھ رہے ہیں۔