?️
سچ خبریں:48 سالہ فلسطینی قیدی احمد ابو علی اسیر کی النقب جیل میں شہادت ہوگئی۔
صہیونی جیلوں کی طبی انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں النقب کے یطا قصبے کے رہنے والے ایک فلسطینی قیدی احمد ابو علی کی شہادت ہوگئی، قیدیوں کے امور کی وزارت نے اس نئے جرم کا ذمہ دار صیہونی غاصب حکومت کو ٹھہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونی جیلوں کی طبی انتظامیہ نے اس قیدی کی حالت خراب ہونے کے باوجود اسے ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر سے کام لیا جس کے باعث اس کی شہادت ہوگئی۔
اس قیدی کی شہادت کے بعد فلسطینی اسیروں کی تحریک نے اسرائیل کی تمام جیلوں میں 3 روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی اقدامات اٹھائے گی۔
فلسطینی قیدیوں کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ قیدیوں کی تحریک کی سپریم کمیٹی نے تمام جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے اور تمام محکموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احمد ابو علی کی شہادت کے موقع پر اس کمیٹی نے صیہونی حکومت کی تمام جیلوں میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے اسیر احمد ابو علی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طبی غفلت کی پالیسی کے نتیجے میں اس قیدی کی شہادت صیہونیوں کا ایک اور جرم ہے جو صیہونی حکومت کی تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عبداللطیف قانوغ نے کہا کہ اس فلسطینی قیدی کی شہادت کے ساتھ صہیونی جیلوں میں اسیران تحریک کے شہداء کی تعداد 235 ہوگئی ہے جس سے قیدیوں خاص طور پر بیمار اور بوڑھے افراد کے ساتھ صہیونی دشمن کے جرائم اور بربریت کی انتہا کا پتہ چلتا ہے۔
عوامی فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے بھی ایک بیان میں صیہونی جیل میں قید احمد ابو علی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد طبی اور حقائق کی کھوج کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں جسے صیہونی جیلوں میں بھیج کر درجنوں مریض قیدیوں کی جانوں کو طبی غفلت کی پالیسی سے بچایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا
دسمبر
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
آگ کا سلسلہ مقبوضہ علاقوں کے شمال تک پہنچا
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی کان نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں الجلیل
ستمبر
غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے دردناک نتائج
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملوں اور غیر مستحکم معاشی
نومبر
یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی
جون
بھارت سے تناؤ معیشت کیلئے سازگار نہیں، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ
?️ 27 اپریل 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
اپریل
کابل کے نوجوانوں کا قدس شریف کے مکینوں کے ساتھ جہادی اقدام
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر، کابل
مارچ
نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے 16 مئی کو درخواست پر سماعت مقرر کردی
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی