?️
صیہونی اقدامات کا مقصد مغربی کنارے کو خطر ناک صورتحال کی طرف لے جانا ہے
فلسطینی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی افواج کے بڑھتے ہوئے پرتشدد اقدامات خاص طور پر طولکرم اور دیگر علاقوں میں، خطے کو شدید کشیدگی اور دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کرے۔
فلسطینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض افواج کی پالیسی دراصل ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے کی صورتحال کو مزید خراب کرنا، غیر قانونی بستیوں میں توسیع اور فلسطینی باشندوں کو بے گھر کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کی غفلت اور مؤثر اقدامات کی کمی، اسرائیل کو شہریوں کے قتل عام، گھروں پر چھاپوں، املاک کی تباہی اور بستیوں کے پھیلاؤ جیسے اقدامات پر اُکساتی ہے۔
وزارتِ خارجہ فلسطین نے زور دیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جرائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے اور ایک حقیقی سیاسی راستہ اختیار کیا جائے تاکہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کی جائز قراردادوں پر عمل درآمد ممکن ہو۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جس کے ذریعے صیہونی ریاست مغربی کنارے پر اپنی غاصبانہ پالیسی مسلط کر رہی ہے۔ عالمی دباؤ اور عملی ردعمل کی عدم موجودگی تل ابیب کو مزید کھلی چھوٹ فراہم کر رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
صیہونیوں کی نسل پرستی برطانوی صحافی کی زبانی
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک برطانوی صحافی نے صیہونی آبادکاروں اور فوج میں نسل پرستی
مئی
پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں
اگست
قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ
?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات
جولائی
وزیراعظم کے حکم پر ’کیش لیس اکانومی‘ کو فروغ دینے کیلئے کمیٹیاں قائم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر کیش
جون
ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا
اپریل
صیہونیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت پر تشویش
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت کے بارے میں گزشتہ 24
اگست
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر