🗓️
سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت سے ایک بار پھر مسجد اقصی پر حملہ کیا ۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار صیہونی حکومت کی سبز روشنی میں فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں،اس سلسلہ میں آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد اقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر حملہ کرنے کے بعداس مقدس مقام کے صحن میں اسلام کے خلاف نعرے لگائے،یادرہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی کنسیٹ کے ممبر ایتمار بن غفیر مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے میں آباد کاروں کے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی مزید حملے کے خلاف متنبہ کیا ہے،مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ یروشلم کی سیف القدس کی لڑائی کی طرح وہ اب بھی مقدس مقامات کے عہدہ داروں کی جانب سے کو تل ابیب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے حکم پر لبیک کہنے کے تیار ہیں ۔
یادرہے کہ صیہونی جارح حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان ہونے والی حالیہ بارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے پوری دنیا میں صیہونیوں کی ذلت اور رسوائی میں مزید اضافہ ہوا جس کے کم کرنے کے لیے وہ آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے کہ جبکہ مزاحمتی تحریک نے انتباہ دیا ہے کہ ہمارے ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہیں اور سیف القدس پھر ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو
🗓️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا
مئی
جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار
🗓️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران
جنوری
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
🗓️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری
حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
🗓️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی
اپریل