?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی سرزمین پر 700 نئے گھروں کی غیر قانونی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق23 دسمبر سنہ 2016 کو سکورٹی کاؤنسل میں پاس ہوئی قراداد 2334 کے مطابق، صیہونی حکومت سے مقبوضہ فلسطین میں بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کو فورا روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا کام غیر قانونی ہے اور سکورٹی کاؤنسل نیز جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی تعمیر شدہ بستیوں کو جنگی جرائم سے تعبیر کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ قدس میں شہری تعمیر کی کمیٹی نے اس شہر میں 730 نئے صیہونی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کی طرف سے الخلیل شہر میں مسجدِ ابراہیمی کے اطراف میں کھدائی کا کام جاری ہے جسکا ہدف اس کے زیادہ سے زیادہ حصے پر قبضہ کرنا ہے،مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں واقع حضرت ابراہیم سے موسوم مسجد کے ذمہ دار غسان الرجبی نے بتایا کہ صیہونی حکومت گزشتہ برس 10 اگست سے اس مسجد میں یہودی شناخت کی خطرناک سازش پر کام کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یونیسکو نے سنہ 2017 میں الخلیل شہر میں واقع مسجدِ ابراہیمی کو آثار قدیمہ میں قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی ملکیت بتایا ہے۔
مشہور خبریں۔
زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو
نومبر
میں اب اکیلا رہتا ہوں، اسلیے ملازم رکھنا مشکل ہے، آغا علی
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب
مارچ
اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم
مارچ
ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کا
مئی
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست
انگلینڈ میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں اضافہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی ادارہ شماریات نے بے روزگاری کی شرح میں نمایاں اضافے
نومبر
یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے
دسمبر
واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر پیش
?️ 24 نومبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ
نومبر