🗓️
سچ خبریں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی کہانی معروف سعودی میڈیا سے صیہونی سیریز کے نشر ہونے سے اپنے متنازعہ حصوں تک پہنچ گئی ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی کہانی میں کئی موڑ اور نشیب و فراز آنے کے بعد، MBC نیٹ ورک کا ذیلی ادارہ سمجھے جانے والے سیکو شاہد (انٹرنیٹ چینلز نے ایک صیہونی دستاویزی سیریز جس کا عنوان ہے "کیسینڈرا کی پیشگوئیاں”نشر کرنا شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں
واضح رہے کہ یہ ایک دستاویزی سیریز ہے جو صیہونیوں کے مطابق جو لبنان کی حزب اللہ کے خلاف صیہونی جاسوسی ایجنسی (موساد) اور امریکہ کی کاروائیوں سے متعلق ہے۔
سعودی چینل نے نے اس صیہونی دستاویزی سیریز کو خرید کر اسے عربی اور انگریزی میں نشر کرنا شروع کیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اسی چینل نے "ام ہارون” کے عنوان سے ایک سیریز دکھائی تھی۔
یاد رہے کہ اس سیریز کی نشریات پر عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر غصہ کا مظاہرہ کیا گیا اور اس چینل صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا الزام لگایا گیا۔
شہاب نیوز ویب سائٹ نے اس سعودی نشریاتی چینل کی نئی کارروائی کو آرٹ کے ذریعے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک نیا گیٹ وے قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنا کیوں نہیں چاہتا؟
اگرچہ سعودی عرب صیہونی حکومت اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور سفارت کاری کے میدان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے بہت دور ہے، لیکن امریکہ، صیہونی حکومت کے ساتھ اس ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہونے والے2024 کے صدارتی انتخابات سے قبل سعودیوں اور صیہونیوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو دستخط کے مرحلے تک لانا ضروری ہے جس کے لیے وہ سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر بنانےکا اہم فیصلہ
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا
اگست
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،افغانستان کےمسئلہ پر تبادلۂ خیال
🗓️ 27 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے
اگست
مریم نوازکو حقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے، فردوس عاشق اعوان
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ٹی آئی رہنما اور معاون خصوصی فردوس
فروری
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
🗓️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ، بلاول بھٹو کے مابین گرما گرمی
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین
جون
قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی
مئی