?️
سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ فلسطینی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
بدھ کی صبح فلسطینی ذرائع ابلاغ نے دو روز قبل جنین پر صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی سدیل غسان ترکمان نغنغیه کی شہادت کا اعلان کیا۔
اس فلسطینی لڑکی کی شہادت کے ساتھ جنین میں حالیہ شہداء کی تعداد 7 ہو گئی ہے اور رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔
مزید:جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں ہفتے پیر کے روز فلسطین کے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر حملہ کیا ،اس حملے کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت سات فلسطینی شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس حملے کی اہم بات یہ ہے کہ آپریشن کے آغاز میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صیہونی فوج پر گھات لگا کر ہونے والا حملہ تھا جس میں صیہونی فوجی بکتربند گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا نیز سات فوجی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے آج کہا ہے کہ عیلی سیٹی میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ ایک صیہونی فوجی چوکی تھی۔


مشہور خبریں۔
ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے
جون
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے رکن نے نابلس کے جنوب میں
مارچ
ٹک ٹاکرز کو جاہل، بدتمیز کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان
?️ 9 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی
جولائی
برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز
اکتوبر
امریکی امن منصوبے پر حماس کے ہوشیار ردعمل کے تین اہم پیغامات
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے
اکتوبر
وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی
اگست
یوکرین میں فوجی صورت حال پر مثبت پیش رفت کا دعویٰ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز ایک اہم
اکتوبر
پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز
نومبر