?️
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
اسرائیلی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی فوج کے تربیتی مرکز "تزیلیم” سے 60 ہزار فشنگ (گولیاں) چوری کر لی گئیں۔ یہ واقعہ فوجی نگرانی اور سیکیورٹی نظام پر سنگین سوالات کھڑا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی حکام نے منگل کے روز معمول کے معائنے کے دوران اس بڑے پیمانے پر اسلحہ کی کمی کو محسوس کیا۔ فوجی اڈے کے گودام سے درجنوں جعبوں میں بند فشنگ غائب پائی گئیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ چوری گزشتہ چند دنوں کے دوران عمل میں آئی، تاہم واقعے کی درست تاریخ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات پولیس ملٹری نے شروع کر دی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی فوجی اڈوں سے اسلحہ یا گولہ بارود چوری ہوا ہو۔ ماضی میں بھی تزیلیم بیس سمیت کئی دیگر اڈوں سے اسلحہ کی چوری کی متعدد وارداتیں سامنے آ چکی ہیں۔
ستمبر 2023 میں بھی اسی اڈے سے ایک مشین گن چوری ہوئی تھی، جب کہ دی 1399 ہجری شمسی (جنوری 2021) میں تزیلیم بیس سے 93 ہزار فشنگ چوری ہوئی تھیں، جس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چوری میں خود فوجی اہلکار بھی ملوث تھے۔
اس حالیہ واقعے نے اسرائیلی دفاعی نظام کی داخلی کمزوریوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے اور یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ یہ اسلحہ منظم جرائم پیشہ گروہوں یا دیگر عناصر کے ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔
مبصرین کے مطابق، فوجی اڈوں میں بار بار ہونے والی اسلحہ چوریوں سے نہ صرف فوج کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، بلکہ اندرونی سلامتی کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد سمیت 9ملزموں کو10 سال قید، شاہ محمود بری
?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل
جولائی
شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی
جون
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
فلسطینی قیدیوں کے خلاف سعودی عدلیہ کے فیصلےپر حماس کا رد عمل
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےسعودی عرب میں زیر حراست
اگست
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے
مئی
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت
جنوری
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری