?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صہیونی دشمن کے ساتھ محاذ آرائی میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے صہیونی حکومت کی جیلوں میں موجود فلسطینی بہادر اسیروں کے لیے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ اور اسلامی جہاد کے رہنما اسیروں کے بارے میں تمام خبروں پر توجہ دے رہے ہیں خاص طور پر جب سے صیہونی جیل سے6 فلسطینی عزیز اور بہادر اسیروں نےفرار کیا ہے اور اس طرح صیہونی دشمن کی مزید للکارا ہے۔
زیاد النخالہ نے اس بات پر زور دیا کہ فریڈم بٹالین کے بہادروں نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بے مثال یکجہتی کے لیے ایک لاجواب عرب اور بین الاقوامی تحریک پیدا کی،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بھائی محمود العارضہ اور ان کےساتھی ہمت اور ارادے کی علامت ہیں نیز ہمارے اور دنیا کے ہر آزاد فرد کے لیے فخر کا باعث ہیں۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جیلوں کے اندر قیدیوں کی شجاعت اور بہادری پر مبنی نقل وحرکت کے انتہائی اہم واقعہ کے ذریعہ دشمن کے اقدامات کو چیلنج کیا ، ان قیدیوں کا عمل اتنا ہی اہم ہے جتنا جنین بٹالین میں ہمارے بھائیوں کا عمل اہم ہے۔
زیاد النخالہ نے صہیونی حکومت کی جیلوں کے اندر فلسطینی قیدیوں کے اقدامات اور دشمن کے ساتھ ان کی جنگ کا سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں کا مقصد عظیم فلسطینی تحریک کی شناخت اوراس کے کردار کو محفوظ رکھنا ہے۔
جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کےپیغام میں مزید آیاہےکی ہم آخری دم تک تک اپنے تمام عزم کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں،ہم ایک لمحے کے لیے بھی دشمن سے مقابلہ کرنے کے آپشن کی حمایت میں نہیں ہچکچائیں گے کیونکہ آپ جیلوں میں قابضین کے ساتھ اپنی محاذ آرائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
غزہ میں عام سوگ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک
نومبر
پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست
دسمبر
مزاحمت کے خلاف مکمل فتح ناممکن ہے: تل ابیب
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی ریاست کے اندرونی سیکورٹی اسٹڈیز سینٹر، جو تل ابیب یونیورسٹی
نومبر
امریکہ میں سیاہ فام قید تنہائی کا سب سے زیادہ شکار
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں میں قید تنہائی کو سماجی گروپوں اور ماہرین کے
نومبر
عمان کے مفتی اعظم کا فرانسیسی صدر سے طنزیہ سوال
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کے صدر نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا
جولائی
سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق
اکتوبر
امریکی دارالحکومت میں جنسی زیادتی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکی دارالحکومت
اگست