سچ خبریں:صہیونی آباد کاروں نے منگل کو مسجد الاقصی پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں سے جھڑپیں کیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے آباد کاروں نے فلسطینی مقدسات کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،اسی سلسلہ میں آگے بڑھاتے ہوئے صیہونی آبادکاروں نے منگل کو دوبارہ مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائےجبکہ مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
یادرہے کہ حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک اعلی رکن محمد حمادہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس تحریک نے مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے عوام کو تیار رہنے کی کال جاری کی ہے، حماس کے سینئر رکن نے کہاکہ مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملے میں آباد کاروں کے اقدامات مکمل طور پر منظم ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق پہلے سے طے شدہ ہیں جبکہ صہیونی پولیس آباد کاروں کی حمایت کر رہی ہے۔
حمادہ نے یہ بھی کہاکہ اگر صیہونی حکومت کے آباد کار آنے والے دنوں میں پر مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم فلسطینیوں کو یوم غضب منانے کی دعوت دیں گے۔