صہیونی آبادکاروں کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنا ہوگی:حماس

صہیونی

🗓️

سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں ایک صہیونی آباد کار کے ہاتھوں کار کے نیچے کچل کر ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو شہید کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کےخلاف مزاحمت کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی آبادکاری کی دہشت گردی میں اضافے کے پیش نظر مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہاکہ قابض حکومت کی فوج اور آباد کاروں کو ان جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی، حازم قاسم نے مزید کہاکہ ہمہ جہت اتحاد اور مزاحمت ہی صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی کو روک سکتی ہے، دوسری جانب فلسطین لبریشن عوامی فرنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیاں نسلی تطہیر کی جنگ کے تناظر میں ہو رہی ہیں، بیان میں کہا گیا ہےکہ جو کچھ ہوا اس کا خطرہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے واقعات کے خطرے سے کم نہیں، جن کا حکم صیہونی حکومت کی کابینہ نے دیا ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی حکومت کا غیرملکی عازمین عمرہ کے لیے اہم اعلان

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب 1445 ہجری سے ایک کروڑ غیر ملکی عازمین

ارجنٹینا پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری کرے گا

🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب

چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

🗓️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز

بائیڈن کی انتخابات سے دستبرداری

🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی مدت ختم ہونے میں

ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں)  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا

عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں کیا ہوا؟

🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے جو بغداد کا دورہ کیا ہے،

 غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد 

🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں

الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے