?️
سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل شہر کی ایک مسجد پر حملہ کیا اور قرآن پاک کے متعدد نسخوں کو نذر آتش کر دیا۔
عربی 21 ویب سائٹ کے مطابق ہیبرون کے محکمہ اسلامی اوقاف کے ڈائریکٹر ندال الجباری نے کہا کہ انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نےحبرون کے پرانے حصے میں حزم شریف ابراہیمی کے قریب مسجد قیطون میں قرآن پاک کے متعدد نسخوں کو پھاڑ کر آگ لگا دی گئی اور انہیں بوتل میں ڈال کر پھینک دیا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خدا کے گھر اور خدا کی کتاب کی بے حرمتی حرم ابراہیمی اور اس کے اطراف کے مکانات میں صیہونیوں کے متعدد غیر مجاز داخلے کے بعد ہوئی ہے۔
اس فلسطینی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ قابض یروشلم حکومت کے فوجی سال کے صرف مخصوص دنوں میں مسلمانوں کو مزار ابراہیمی میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں لیکن صہیونی آباد کار سال بھر میں کسی بھی وقت مزار میں داخل ہوسکتے ہیں۔
گذشتہ ماہ صیہونی حکومت نے حرم ابراہیمی میں اذان دینے سے روک دیا تھا اور عبادت گزاروں کے لیے مزار کے دروازے ایک دن کے لیے بند کر دیے تھے۔
رواں ماہ کی 3 تاریخ کو سیکڑوں صیہونی آباد کار ابراہیمی مزار میں داخل ہوئے اور جشن منانا اور پتھراؤ شروع کردیا جب کہ فوج نے ان کی بھرپور حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو
جون
مقبوضہ فلسطین میں 30 ہزار سے زائد یوکرینی یہودیوں مقیم
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی حکام نے اعلان کیا کہ یوکرینی یہودیوں کی مقبوضہ
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان
فروری
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 26 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر
اگست
فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں
?️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی
ستمبر
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر مملکت
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن
فروری
وزیراعلی کا شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالوں کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے
جولائی