?️
صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سخت تنبیہ
یمن کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں میں شمولیت جاری نہ رکھے۔ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل یمنی سیکیورٹی اداروں نے ایک بڑے امریکی صہیونی سعودی جاسوس نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا آپریشن روم سعودی عرب میں قائم تھا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرگرمیاں یمن کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں اور 2015 سے جاری تجاوزات کی توسیع سمجھی جاتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نیٹ ورک کے ارکان سعودی عرب میں تربیت یافتہ تھے، انہیں وہاں سے سازوسامان اور مالی معاونت فراہم کی جاتی رہی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
یمنی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ یمن کے خلاف مخاصمت ترک کرے، محاصرہ ختم کرے اور جاری امن کوششوں کا مثبت جواب دے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ یمن کو اپنی خودمختاری کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
یمنی سفارتکار عبداللہ صبری نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب گزشتہ دو برسوں سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوجی، سیکیورٹی اور سیاسی تعاون بڑھا رہا ہے، جس سے نہ صرف غزہ کی صورتحال پر ریاض کے مؤقف میں تبدیلی آئی بلکہ یمن میں امن عمل بھی متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ اسے ہر خطرے سے محفوظ کرے گا، حالانکہ اسرائیلی حکومت کے "گریٹر اسرائیل” منصوبے میں سعودی سرزمین بھی شامل بتائی گئی ہے۔ صبری نے خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب دوبارہ یمن پر تجاوزات کی کوشش کرتا ہے تو یہ امن عمل کیلئے شدید دھچکا ہوگا، جبکہ یمن اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔
وزارتِ داخلہ یمن کے مطابق گرفتار نیٹ ورک یمن کی دفاعی تنصیبات، میزائل و ڈرون مراکز، عسکری ڈھانچے اور اہم خدماتی اداروں کی جاسوسی کرتا تھا اور دشمن کو ہدف بنانے کیلئے معلومات فراہم کرتا تھا۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب سعودی عرب مخاصمت ترک کرے اور یمن کے عوام کی امن کی خواہش کا احترام کرے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ لبنان کی سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان
دسمبر
نیٹن یاہو اور ٹرمپ کے باوجود مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اکتوبر
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ متوقع
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:سلامتی کونسل آج غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی
نومبر
صدر مملکت نے عام انتخابات 6 نومبر کو کرانے کی تجویز دے دی
?️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو
ستمبر
سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فروری
غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک
نومبر
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی
اکتوبر