سچ خبریںفلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے گزشتہ اکتوبر میں 595 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا جن میں 76 بچے اور 22 خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے تحقیقی مرکز نے گزشتہ اکتوبر میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں 595 فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا اعلان کیا جن میں 76 بچے اور 22 خواتین شامل ہیں۔
اس مرکز نے اعلان کیا کہ پچھلے مہینے میں قابضین نے مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے مقصد سے مغربی کنارے اور یروشلم کے مختلف شہروں اور علاقوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں اکتوبر میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے قابضین کے حملوں میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے اعلان کیا کہ صیہونی قابض افواج نے گزشتہ ایک ماہ میں بچوں کی گرفتاری، گھروں میں نظربندی اور شہریوں کے خلاف مالی جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 76 بچوں اور 22 خواتین کو گرفتار کیا، جن میں سے 18 مقبوضہ القدس شہر کے رہائشی تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اکتوبر میں 290 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 41 بچے اور 18 خواتین شامل ہیں ، ان میں سے 110 کو مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس کے علاقوں شعفاط، العیسویہ اور سلوان سے گرفتار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر میں صیہونی حکومت کی عدالتوں نے یروشلم میں موجود 11 قیدیوں کے عارضی گرفتاری کے وارنٹ جبکہ 48 کے اس شہر سے جلاوطنی کے وارنٹ نیز28 کے مسجد اقصیٰ سے باہر کیے جانے کے وارنٹ جاری کیے اس کے علاوہ عدالتوں کی جانب سے قدس کے29 رہائشیوں کے لیے گھروں میں نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔