?️
سچ خبریں: لبنان کے اخبار "البناء” نے شیخ نعیم قاسم کے سعودی عرب سے مذاکرات کے نئے تجویز پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی کل کی تقریر ایک اہم واقعہ تھی، خاص طور پر اس کا وہ حصہ جس میں انہوں نے سعودی عرب سے بات چیت کی دعوت دی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قطر پر جارحیت کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں رہے اور عظیم اسرائیل کے منصوبے نے سب کو نشانہ بنایا ہے جس کے اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
مطلع ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ شیخ قاسم کا کل کا موضع ایران کی سعودی عرب سے کھلے مذاکرات کے آغاز کی دعوت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تکمیل کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطوں نے حزب اللہ اور سعودی عرب کے لیے نئے باب کے کھلنے اور باہمی مسائل کے خاتمے کا راستہ ہموار کیا ہے۔
اخبار نے افشا کیا کہ ریاض اور تہران کے درمیان رابطے 5 ستمبر کو لبنانی کابینہ کے اجلاس سے ہفتوں قبل ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، امریکیوں نے بھی لبنانی حکومت کو حزب اللہ اور شیعہ برادری پر دباؤ بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس سے ملک میں عوامی، سیاسی اور سیکیورٹی دھماکہ ہو سکتا ہے۔
شیخ قاسم کے بیان پر عرب ڈپلومیٹک ذرائع نے کہا کہ تقریر میں قابل ذکر بات سعودی عرب کے مثبت کردار پر زور دینا تھا، جسے عرب حلقوں نے مثبت نظر سے دیکھا ہے اور اس موقف کے اثرات آنے والے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، ماہرین کو شرح سود میں بڑی کمی کی امید
?️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (
ستمبر
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے
مارچ
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ
?️ 20 اکتوبر 2025جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ
اکتوبر
کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی
جون
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر