سچ خبریں:شام کے صدر کو سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے جدہ کی میزبانی میں ہونے والے عرب رہنماؤں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔
جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد کو سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عرب رہنماؤں کے 32ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے،یہ اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں 19 مئی کو جدہ میں منعقد ہوگا۔
شام کے صدر کو سعودی عرب کے بادشاہ کا سرکاری دعوت نامہ اردن میں سعودی سفیر نائف السدیری نے پیش کیا،اس دعوت پر سعودی عرب کے بادشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسد نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے انعقاد سے عرب اقوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے عربوں کی مشترکہ سرگرمی اور تعاون کو تقویت ملے گی۔