?️
سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کے کھلنےکے ساتھ ہوا جس میں ایک اندازے کے مطابق 18 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
شامی عوام صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آج بدھ کے روز ووٹ ڈالنے جائیں گے، توقع ہے کہ شامی باشندے تین امیدواروں عبداللہ عبد اللہ ، بشار الاسد اور محمود میری میں سے اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے ،یادرہے کہ شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج پولنگ اسٹیشنوں میں ابتدائی اقدامات کے ساتھ ہوا،تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، ملک کے اندر اور باہر انتخابات میں حصہ لینے والے شامی شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 18 ملین سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ شامی صدارتی انتخابات بیرون ملک پہلے ہی ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں شام کی سپریم جوڈیشل کمیٹی کے ایک رکن جج نوری نے کہاکہ انتخابات کے لئے ضروری تیاری کرلی گئی ہےاور پولنگ اسٹیشنوں میں ضروری سامان نصب کیا گیا ہےجبکہ پولنگ اسٹیشنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، شام کی سپریم جوڈیشل کمیٹی کے ممبر نے مزید کہا کہ آج صبح 6 بجے انتخابات سے قبل انتخابات کی حفاظت اور بیلٹ بکسوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے صدارتی امیدواروں کے نمائندوں کے لئے پولنگ اسٹیشن اور شاخیں کھول دی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک انتخابات کے سلسلے میں کوئی خلاف ورزی کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی الیکشن شروع ہونے کے بعد سے امیدواروں کی طرف سے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے،یادرہے کہ اس سے قبل شام کی سپریم آئینی عدالت نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے عبداللہ سالم عبد اللہ ، بشار الاسد اور محمود احمد میری کو تین اہل امیدوار نامزد کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ڈیمونا کے قریب حملہ؛صیہونی انگشت بہ دنداں
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا
اپریل
لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے
?️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے
اگست
قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ
جون
’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘
?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے
جنوری
چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار
?️ 25 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت
نومبر
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون