سچ خبریں:شام اور عراق کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر برہم صالح نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلیفون پر بات کی،رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات ، دہشت گردی کے خلاف جنگ نیز شام اور عراق کے مابین کوآرڈینیشن اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا،بشار الاسد اور برہم صالح نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور ترقی کے طریقوں کو مزید بنانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ،اس کے علاوہ تمام شعبوں میں دونوں ممالک اور دونوں برادر اقوام کے مفادات کے سلسلہ میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔