?️
شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی
شامی عبوری حکومت نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دمشق اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی ایک سکیورٹی معاہدہ ہونے والا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک کے مطابق، شامی وزارت خارجہ کے دفتر برائے اطلاعات و رابطہ نے مقامی چینل "سوریا” کو بتایا کہ 25 ستمبر کو اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کی خبریں درست نہیں ہیں۔
عربی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فریق امریکی ثالثی کے تحت ایک سکیورٹی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں اور اس سے قبل عبوری صدر احمد الشرع اقوام متحدہ میں 24 ستمبر کو خطاب بھی کریں گے۔
شام کی وزارت خارجہ میں امورِ امریکہ کے ڈائریکٹر قتیبه ادلبی نے بھی واضح کیا کہ صدر احمد الشرع اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان آئندہ ماہ کسی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ادھر شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے پیرس میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی وفد کی قیادت اس ملک کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور رون ڈیرمر کر رہے تھے۔
سانا کے مطابق اس ملاقات میں جنوبی شام میں کشیدگی کم کرنے، داخلی امور میں عدم مداخلت، علاقائی استحکام کی حمایت اور صوبہ السویدا میں فائر بندی کی نگرانی جیسے معاملات پر بات ہوئی۔ مزید برآں 1974 کے معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے
جون
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
امریکی ٹیکس دہندگان نے اسرائیل کی جنگ پر کتنا خرچ کیا؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:الخلیج آن لائن نے شائع کیا ہے کہ غزہ کے خلاف
دسمبر
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری
جولائی
غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
ستمبر
کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے
مئی
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
نوسانتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے پیر کے
جنوری